ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے، مریم نواز

26 May, 2024 | 07:26 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شعبہ صحت میں بہتری کی کاوشیں رنگ لانے لگیں ۔ شہروں اور دیہات میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہونے لگے۔ کینسر،ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کومفت ادویات گھر میں ملنے لگیں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوش،خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں ۔ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے۔ شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف قابل  تحسین ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز کے زریعے  ہزاروں مریضوں کے علاج  کی  سروسز خود مانیٹر کررہی ہوں۔ ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ مزید تقویت پکڑرہا ہے۔ جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے، سٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں مراکز صحت اور ہسپتالوں  کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے۔ صوبے کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا،اپنے عوام کے لئے ہر سہولت چاہتی ہوں۔

مزیدخبریں