روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالےسے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کےبیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہرکے زیر اثرر ہیں گے ۔
موہنجو داڑو 53، جیکب آباد 52، دادو 51، خانپور، خیرپور، لاڑکانہ، پڈعیدن، سکھر، سبی، روہڑی 50، رحیم یار خان، بھکر، ڈی جی خان، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد 49، ملتان، ڈی آئی خان، تربت 48، سکرنڈ، بہالپور ، بہاولنگر، جھنگ، جوہرآباد، لیہ، قصوراور نور پور تھل میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز موسم کی صورتحال
اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم ر ہنے کے علاوہ علاوہ گرد آلود ہوائیں ، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام یا رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔