علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت صدر ابراہیم رئیسی و رفقا کی شہادت پر  تعزیتی  ریفرنس کا انعقاد

26 May, 2024 | 06:15 PM

ویب ڈیسک : نامور عالم دین و چئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی زیر صدارت ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کی شہادت پر  تعزیتی  ریفرنس ہوا، جس  میں تمام مکاتب فکر سے وابستہ علماء و مشائخ نے شرکت کی۔  

 تعزیتی  ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حیسن نقوی کا  کہنا تھا کہ شہید ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کا مشن آگے لےکر چلنے کی ضرورت ہے ۔ تعزیتی  ریفرنس میں شہید ابراہیم رئیسی و رفقا کیلئے قرآن خوانی  کا اہتمام بھِی کیا گیا، شہیدوں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

 قائم  مقام ایرانی  قونصل جنرل علی اصغر مغاری نے کہا کہ ابراہیم رئیسی نے نا صرف عالم اسلام بلکہ دنیا  بھر میں اتحاد کیلئے کام کیا۔ 

 تعزیتی  ریفرنس میں مقررین نے ابراہیم رائیسی کے افکار و کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حق کا ساتھ دینے کیلے انہوں نے جو کردار ادا کیا، امت مسلمہ کو ان کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے ۔  
تعزیتی ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر منیر  گیلانی، بابا شفیق بٹ، پیر عثمان نوری، پیر نوبہار شاہ ، پرویز اکبر ساقی، پروفیسر صداقت آفریدی، پروفیسر شبیر انجم، علامہ ناصر جوئیہ، علامہ حسن رضا قمی ،محمد  حنیف قمر ، راشد رضوی، مہر حمید ، ارسلان  فاروق، علامہ اظہر، صفدر حسین جعفری،  علامہ رشید ترابی  نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں