دکی؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

26 May, 2024 | 06:07 PM

رحمت اللہ موسیٰ خیل : دکی کے علاقے مندے ٹک کے مقام پر  فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا ۔

دکی کے سیاحتی مقام مندے ٹک کے مقام پر پکنک کے دوران فائرنگ سے لیویز اہلکار شمس اللہ ولد نصر اللہ قوم کمال خیل ناصر  پر اسرار طور پرجاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او جلیل احمد مری کے مطابق مقتول لیویز اہلکار دیگر تین دوستوں کے ہمراہ پکنک منانے کے لئے مندے ٹک گیا ہوا تھا۔ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ مسلح افراد نے مقتول لیویز اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کی وجہ سے لیویز اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مقتول کو پیچھے سے ایک گولی لگی ہے۔

لاش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔پولیس اور لیویز نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے 2 دوست نعمت اللہ کمال خیل ناصر اور امین اللہ استرانہ کو سول ہسپتال دکی سے تفتیش کے لئے تحویل میں لے لئے جبکہ مقتول کا تیسرا ساتھی فرار ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں