گورنر پنجاب سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کی ملاقات

26 May, 2024 | 06:01 PM

راؤ دلشاد  : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی۔ 

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد میں سی پی این ای، پی بی اے،  پی ایف یو جے، اے پی این ایس،  ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نمائندے شامل تھے۔ اس کے علاوہ وفد میں ارشاد عارف صدر سی پی این ای، سیکرٹری پی ایف یو جے، سابق صدر سی پی این ای کاظم خان، محمد عثمان وائس پریذیڈنٹ، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، نوید کاشف پی بی اے، امتنان شاہد، حافظ عثمان طارق شامل تھے ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضی، سابق ایم پی اے مخدوم مرتضی محمود،  شہزاد سعید چیمہ انفارمیشن۔سیکرٹری وسطی پنجاب بھی موجود تھے۔ 
صحافتی تنظیموں کے  نمائندوں نے گورنر پنجاب کو ہتک عزت بل بارے تحفظات سے اگاہ کیا۔ 
 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ میری پوری کوشش ہو گی کہ آئندہ چند روز میں ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے اکٹھا کیا جائے۔ہتک عزت بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بہت ضروری ہے۔  

مزیدخبریں