شہباز شریف کا پشاور میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

26 May, 2024 | 05:55 PM

سٹی42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین.

وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاکستان آرمی کے کیپٹن حسین جہانگیر ، حوالدار شفیق اللہ کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ 

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم کہیں گے ۔ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور ہم شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں