ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کا ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سے رابطہ، صدر و دیگر اہم شخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت

 آرمی چیف کا ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سے رابطہ، صدر و دیگر اہم شخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باگیری سے فون پر گفتگو ہوئی ۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میجر جنرل محمد باگیری سے 19 مئی کے افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے، صدر ابراہیم ریئسی و دیگر اہم شخصیات کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔  آرمی چیف نے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی اور مرحوم وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کو کو پاکستان کے دوست اور بہترین رہنما قرار دیا۔  آرمی چیف نے دونوں رہنماؤں کے انتقال کو المناک اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ 
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مرحوم ایرانی صدراوروزیرخارجہ پاکستان کےسچے دوست تھے، دونوں رہنماوں سمیت دیگر کےانتقال سےناقابل تلافی نقصان پہنچا۔پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کےایصال ثواب کیلئے دعاگوہیں۔ 

آرمی چیف کی جانب سے سوگوارخاندانوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کےساتھ تاریخی ،ثقافتی اوربرادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہر موقع پر ایک ساتھ کھڑی ہے۔ 

ایرانی مسلح کےچیف آف جنرل اسٹاف نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینےپرآرمی چیف سے اظہار تشکرکیا۔ ایرانی جنرل نے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔