راؤ دلشادحسین : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینئر لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
خواجہ احمد حسان نے سفارتی محاز پر کامیابی پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یواے ای سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستانی معیشت کو تقویت دے گی ۔ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ۔
وزیراعظم سے سینئر لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال
26 May, 2024 | 04:22 PM