بند روڈ:  کپڑوں کو لگانے والی مایا سے میونیز بنانے والا یونٹ پکڑا گیا

26 May, 2024 | 04:04 PM

(سٹی 42) فوڈ سیفٹی ٹیم نے بند روڈ پر واقع میونیز یونٹ پر چھاپہ،  1600کلوجعلی مضر صحت میونیز تلف ہونے پر  1لاکھ جرمانہ عائد کردیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹیکے مطابق  کپڑوں کو لگانے والی مایا ،کیمیکلز و کھلے ناقص رنگوں کی ملاوٹ سے جعلی میونیز تیار کی جا رہی تھی، انڈوں سے تیار ہونے والی میونیز کیلئے یونٹ میں ایک بھی انڈا موجود نا پایا گیا۔
غیر فلٹر شدہ پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی میونیز دلکش پیکنگ میں سپلائی کیلئے تیار کی جا رہی تھی جبکہ خام مال ٹوٹے فرش پر موجود، سٹوریج کے گندے حالات، بدبودار ماحول، فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں۔
 لیبل پر درج پتہ اور اجزاء میونیز سیمپل بھی  ٹیسٹ کے منافی پائی گئیں۔

مزیدخبریں