کاہنہ :  چور گھر سے 15 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات و نقدی لے اڑے

26 May, 2024 | 03:29 PM

(سٹی نیوز)  کاہنہ  میں نامعلوم چور گھر سے 15 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان لے گئے.

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں چوری کی واردات پیش آئی ہے   جہاں نامعلوم چور اس وقت گھر میں داخل ہوئے جب فیملی موجود نہیں تھی ۔

پولیس کے مطابق چور شہری علی جہانزیب کے گھر سے 15 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ،قیمتی سامان لے گئے ۔

  کاہنہ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے چوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متاثرہ شہری کی جانب سے افسران بالا سے ملزمان گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کروانے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں