ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مبینہ نشے کی حالت میں سب انسپکٹر کی شہری پر فائرنگ

مبینہ نشے کی حالت میں سب انسپکٹر کی شہری پر فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقہ گلشن راوی میں مبینہ نشے کی حالت میں سب انسپکٹر نےشہری پر فائرنگ کرکے اس کو زخمی کر دیا۔

تھانیدار کی شہری پر فائرنگ کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری زخمی ہو کر گر پڑا تو سب انسپکٹر فیاض نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کا نشانہ بنا کر تھانیدار نے شہری پر فائرنگ کر دی  جس کے باعث فرحان محفوظ رہا،گولی راہگیر حارث کو جا لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان حارث کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ سب انسپکٹر نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔مقدمہ شہری فرحان کی مدعیت میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق شیراکوٹ میں تعینات سب انسپکٹر فیاض نے پہلے شہری فرحان پر گاڑی چڑھائی تھی۔

سب انسپکٹر فیاض کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا لیکن تاحال گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔