(عابد چودھری) پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا و قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 08 سال بعد سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری رفیق احمد 2016 سے تھانہ درخواست جمال میں ڈی جی خان پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم پر دسویں جماعت کے طالبعلم کو اغوا اور قتل کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم بعد از واردات روپوش ہو کر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ۔
پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کرواتے ہوئے گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کی کوارڈینیشن سے ملزم کو سعودی پولیس نے گرفتار کرکے پاکستان ایکسٹراڈائیٹ کیا۔
ڈی جی خان پولیس ٹیم کی جانب سے ائیر پورٹ سے مجرم کو اپنی حراست میں لے لیا گیا ہے۔