شاد باغ:قتل یا خود کشی،20 سالہ لڑکی جھلس کر جاں بحق،پولیس مصروف تفتیش

26 May, 2024 | 12:13 PM

 (وقاص احمد)شاد باغ کے علاقہ محمدی محلہ میں 20 سالہ لڑکی  پراسرار طور پرجھلس کر ہلاک ہو گئی۔

 پولیس کے مطابق 20 سالہ مریم مبینہ طور پر جھلس گئی جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکی، واقعہ قتل ہے یا حادثہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔
 

مزیدخبریں