معروف اداکار طلعت حسین  انتقال کر گئے

26 May, 2024 | 10:27 AM

(ویب ڈیسک) معروف اداکار و  ہدایت کار طلعت حسین طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے۔

 اداکار طلعت حسین صحت کی خرابی کے باعث کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سےبھی کر دی گئی ہے۔

معروف اداکارطلعت حسین کچھ عرصہ نے ذہنی بیماری ڈیمنشیا کا شکار تھے اور انہیں سینے میں بھی انفیکشن تھا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزین حسین نے بتایا تھا ڈیمنشیا کی وجہ سے والد کی یادداشت متاثر ہو رہی ہے اور کبھی کبھی اُنہیں لوگوں کو پہچاننے میں مشکل ہوتی ہے۔
 

مزیدخبریں