(فاران یامین)غازی آباد کا رہائشی 3 روز سے گھر سے لاپتہ،پولیس نے بیوی کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق37 سالہ خرم گھر سے رکشہ خریدنے شو روم گیا، خرم کے پاس 6 لاکھ روپے نقدی بھی موجود تھے۔پولیس نے مغوی کی بیوی ام کلثوم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔مقدمہ تھانہ غازی آباد میں درج کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ ام کلثوم نے الزام عائد کیا ہے کہ دو روز سے تھانہ کے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن تفتیشی افسران تعاون نہیں کر رہے، تفتیشی افسر کبھی صبح کبھی شام تھانہ آنے کا بولتے ہیں۔
ام کلثوم کے مطابق مغوی خرم گھر کا واحد کفیل تھا،ہماری نہ کسی سے دشمنی ہے نہ کبھی کوئی غیر قانونی کام کیا، لاپتہ ہونے والے شخص کی بیوی نے اپیل کی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر مغوی کو بازیاب کروائیں۔