گلوکار علی عباس کا اپنا نیا ویڈیو سونگ  "سوچیں گے"ریلیز   

26 May, 2023 | 09:42 PM

Imran Fayyaz

(زین مدنی )پاکستان کے معروف گلوکار علی عباس نے اپنانیا ویڈیو سونگ  "سوچیں گے"ریلیز کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق پلاک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلوکار علی عباس نے اپنے نئے گانے کی ویڈیو سے متعلق بتایا کہ " اس ویڈیو کی عکاسی دبئی میں کی گئی ہے، اس ویڈیو کے   ڈائریکٹر سکھ جی، میوزک ڈائریکٹر براؤن بروز، شاعرہ پریت اور ڈی او پی شہزادہ گل ہیں جبکہ سونگ میں ماڈلنگ پریت نے کی ہے۔"

 گلوکار علی عباس نے بتایا کہ "ان کا نیا ویڈیو سونگ کافی عرصہ بعد ریلیز ہورہا ہے،اس کی وجہ شوز اور نجی  مصروفیات تھیں ۔"

علی عباس نے کہا کہ" یہ  ایک رومانٹک سونگ ہے  جس میں بے فکری دیکھائی گئی ہے، جس میں محبت کا پرچار کیا گیا، میرے فینز کی طرف سے کافی دیر سے کوئی نیا سونگ کرنےکا  کہا جارہا تھا اب ویڈیو سونگ "سوچیں گے " ریلیز کردیا ہے, میں نے اپنی طرف سے بیسٹ سونگ دیا ہے امید ہے کہ میرے فینز نئے ویڈیو سونگ "سوچیں گے" کے بارے  میں سوچیں گے۔"

علی عباس نے کہا کہ " ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے ہی میں نے سونگ کا ٹائٹل "سوچیں گے" رکھا ہے،ان حالات میں لوگ ملک کے بارے میں ضرور سوچیں"۔

 ایک سوال کے جواب میں علی عباس نے کہا کہ "آرٹسٹ اور پرندوں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی,میں تو کہتا ہوں کہ آرٹسٹ کو مل جل کر رہنا چاہیے۔میں پاکستانی ہوں اور مستقبل میں بھی پاکستانی رہوں گا۔"

ایک سوال کے جواب میں علی عباس نے کہا کہ "میں  پاک آرمی کو سلام پیش کرتا ہوں۔جی ایچ کیو میں پاک آرمی کے بہت شوز کئے ہیں۔"

گلوکارہ ایمان فاطمہ نے کہا کہ" علی عباس میرے سینئر ہیں ,اس  سونگ میں پیار اور محبت دیکھایا گیا ہے,جس کا مقصد بھی یہی ہے۔"

 واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں گلوکارہ ایمان فاطمہ اور شجاع احسان اور محمد ناظم بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں