ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کمانڈر سنٹرل پنجاب پاکستان نیوی ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کمانڈر سنٹرل پنجاب پاکستان نیوی و کمانڈنٹ پاکستان نیوی و ار کالج ریئر ایڈمرل جاوید اقبال کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کے پیشہ ورانہ معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں 9 مئی کو عسکری تنصیبات اور شہداءکی یادگاروں پر حملوں کی مذمت کی گئی ۔

شہداءاور ان کے خاندانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان نیوی کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پاک بحریہ کے جانبازوں نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں، سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔ محسن نقوی کا کہناتھاکہ آرمی اور ایئرفورس کی طرح پاکستان نیوی نے بھی ہمیشہ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے،وطن عزیز کی سمندری حدود کے دفاع میں پاکستان نیوی کا کردار سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔