خیبرپختونخوا میں سکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

26 May, 2023 | 06:09 PM

Ansa Awais

(24 نیوز) خیبرپختونخوا میں سکولوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔

 محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گرمائی علاقوں کے پرائمری سکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی، گرمائی علاقوں کے مڈل اور ہائی سکولوں کو 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ سرمائی علاقوں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔

مزیدخبریں