موجودہ مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں کتنی کمی ہوئی؟

26 May, 2023 | 03:28 PM

Ansa Awais

اسلام آباد میں موجودہ مالی سال میں پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال 1766 ڈالر تھی جب کہ ایک سال میں فی کس آمدن میں 11.38 فیصد کمی آئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالرکی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، سال 23-2022 میں معیشت کا حجم 375 ارب ڈالر سے کم ہوکر341.6 ارب ڈالر پر آگیا۔ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے جس کے بعد 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں کارکردگی 8.49 فیصد رہی، تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری آئی جو بہتری کےبعد 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے10.44 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کی کارکردگی6  فیصد ہدف سے بہترہوکر 6.93 فیصد رہی۔

مزیدخبریں