اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

26 May, 2023 | 01:18 PM

Ansa Awais

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ اعجاز چوہدری سے تفتیش کرنی ہے جس کے لیے ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے اعجاز چوہدری کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں