ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔
اسد عمر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) حکومت پر تنقیدی ٹوئٹ کیا ہے۔
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عوام کی زندگی میں یہ حکومت کیا تبدیلی لائی؟ تحریک انصاف حکومت خاتمے پر اور آج کی قیمتوں کا موازنہ دیکھیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آٹے کی قیمت میں 132 فیصد، چاول کی قیمت میں 88 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مرغی 72، دال مسور71، دودھ 44 اور چینی 37 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ اسد عمر پی ٹی آئی میں برقرار، عہدے سے مستعفی یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران پارٹی میں برقرار رہنے لیکن پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اسد عمر نے پارٹی کی کور کمیٹی کی رکنیت بھی چھوڑ دی ہے۔