مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑ دی ۔
تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی بنیاد پاکستان آرمی ہے، میں پارٹی پوزیشن اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔