مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پہاڑوں پر جا بسے ،تمام فون بھی بند کردیے ۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ان سے بات ہوئی تو وہ پہاڑوں پر پُرسکون تھے ، اب ان سے رابطہ نہیں ہو پا رہا، وہ جن پہاڑوں پر ہیں وہاں ٹھنڈی ہواؤں کا بسیر اہے اور وہ چین کی نیند سوتے ہیں ۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے کوئی کرپشن نہیں کی، پولیس انہیں خواہ مخواہ پکڑنا چاہتی ہے۔
ذرائع کےمطابق 9 مئی سے قبل عثمان بزدار پر پارٹی چھوڑ نے کیلئے پریشر تھا ، وہ پارٹی چھوڑنے کا پریشر برداشت کر پاتے ہیں یا نہیں ، اس کافیصلہ وقت کرے گا ۔