(حافظ دلاور)پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان جھگڑا بڑھ گیا۔ جھگڑا جمیعت طلباء اور بلوچ کونسل کے مابین کشیدگی اختیار کر گیا جبکہ دونوں طلباء تنظیموں کے طلباء زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے پنجاب یونیورسٹی پہنچ کر دونوں تنظیموں کو روکا۔
پنجاب یونیورسٹی الیکٹریکل انجینرنگ گراؤنڈ میں جمیعت اسلام کے طلباء کی جانب سے یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں آنے والے جمیعت تنظیم سے تعلق رکھنے والے طلباء پر بلوچ کونسل والوں کی جانب سے دھاوا بولا گیا جس پر دونوں تنظیموں کے درمیاں پتھراؤں شروع ہو گیا جس کے بعد دونوں تنظیموں نے ایک دوسرے پر خوب ڈنڈے بھی برسائے۔
جمیعت اسلام اور بلوچ کونسل کے طلباء اس لڑائی میں شدید زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جس کی قیادت ایس پی علامہ اقبال زون میڈم نے عمارہ کی۔ پولیس کی نفری دونوں تنظیموں کے ہوسٹلز کے باہر پہنچی اور شر پسند عناصر کی گرفتاریاں بھی کی گئی۔