(علی رامے)پنجاب میں صحت کے شعبہ کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے 1 کھرب 47 ارب روپے مالیت کے منصوبوں پر فنڈ مختص کرنے کی تجویز ،حکومت کا صحت کے شعبوں پر بجٹ مزید بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
نئے مالی سال 2022-23 میں 61 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی تجاویز پر بجٹ میں نئی سکیموں کو شامل کرنے کی حتمی منظوری دے دی ہے جبکہ پہلے سے جاری منصوبوں کو بھی نئے مالی سال کے بجٹ میں 60 فیصد اضافی فنڈ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
لاہور کے منظور شدہ منصوبوں میں لاہور ٹراما سنٹر ،1ہزار بیڈ پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر ،ٹھوکر پر نئے بی ایچ یو کی تعمیر سمیت شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کو دور کرنے کا پلان بھی بجٹ کا حصہ ہوگا ۔
سروسز ہسپتال ،جنرل ہسپتال اور جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ کو بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ہسپتالوں کے لیے نان ڈویلپمنٹ کا بجٹ اس مختلف ہوگا جو 3 کھرب سے زائد تک جانے کا امکان ہے ۔