ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2022 کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون

سال 2022 کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
کیپشن: smartphone
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون سام سنگ یا کوئی اور نہیں  بلکہ ایپل کا آئی فون 13 ہے۔

اسمارٹ فونز کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی آئی ڈی سی نے 2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 5 فونز کے بارے میں بتایا ہے۔

2021سے قبل  کی آخری سہ ماہی میں آئی فون 13 سب سے زیادہ فروخت ہونے والا تیسرا فون تھا جبکہ جنوری سے مارچ 2022 کے دوران اس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔2022 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایپل کو پرزوں کی سپلائی کے حوالے سے مسائل کا سامنا تھا مگر پھر بھی آئی فون 13 کو یہ اعزاز حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا نہیں۔رپورٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس عرصے میں آئی فون 13 کے کتنے یونٹ فروخت ہوئے مگر 2020 میں آئی فون 11 اور 2021 میں آئی فون 12 ہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فون تھے تو آئی فون 13 کا اولین سہ ماہی میں سرفہرست رہنا حیران کن نہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر