مون سون بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

26 May, 2022 | 05:53 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)محکمہ موسمیا ت کےمطابق جون کے آخری ہفتے میں ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کے اوقات مین ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیرمیں بعض مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

  اسلام آباد میں کل موسم گرم اور خشک رہنے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کل موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

 سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 کشمیر میں بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں