معروف بھارتی ماڈل و اداکارہ نے خودکشی کرلی

26 May, 2022 | 05:45 PM

Imran Fayyaz

  (ویب ڈیسک) معروف بھارتی ماڈل و اداکارہ نے خودکشی کرلی، ان کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ۔

  تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل اور اداکارہ بدیشا ما جمدر کرائے کےفلیٹ میں رہتی تھی جہاں ان کے ہمسایوں نے گھر کا دروازہ توڑ کر ان کی لاش باہر نکالی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی لاش کے ساتھ ایک خودکشی کا نوٹ چھوڑ کر گئی ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے کیرئیر میں مواقع نہ ملنے پر خودکشی کی ہے۔

 بدیشا کا تعلق کولکتہ سے تھا اور انہیں برائیڈل میک اپ فو ٹو شوٹ کا جانامانا چہرہ سمجھا جاتا تھا۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق بدیشا کچھ عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھیں ،ان کا پوسٹ مارٹم مقامی ہسپتال میں کیا گیا، موت کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں