ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ڈاکٹروں کا انقلابی اقدام، ایک کٹ کے ذریعے دل کا بائی پاس کر دیا

پاکستانی ڈاکٹروں کا انقلابی اقدام، ایک کٹ کے ذریعے دل کا بائی پاس کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی ڈاکٹروں نے طب کے شعبے میں ایک اور تاریخ رقم کر دی ہے۔

 شیخ زید ہسپتال لاہور میں سینہ کھولے بغیر ایک کٹ کے ذریعے دل کے بائی پاس کا کامیاب آپریشن کر دیا۔ آپریشن کو امریکہ کے ماہر دل ڈاکٹر فیاض ہاشمی اور انچارج شعبہ دل شیخ زید ڈاکٹر عقیل احمد نے 4 گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عقیل احمد کا کہنا تھا اس طریقہ آپریشن میں سینے کی ہڈی کو کاٹنے کی بجائے ایک چھوٹے سوراخ کے ذریعے کٹ لگا کر مکمل کیا جاتا ہے۔ کٹ کا نشان بہت چھوٹا اور نظر نہ آنے والا زخم ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو بہت کم خون کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے تین دن بعد مریض گھر شفٹ جبکہ ایک ہفتے بعد وہ اپنا معمول کا کام شروع کر دیتا ہے۔