نوجوت سنگھ سدھو کو جیل میں کونسا کام سونپا گیا؟

26 May, 2022 | 05:00 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جیل میں اب بطور کلرک کام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو سیکیورٹی خدشات کے باعث کام کے لیے باہر نہیں جانے دیا جائے گا اور فائلیں نوجوت سنگھ سدھو کی بیرک میں بھیجی جائیں گی۔نوجوت سنگھ سدھو 3 ماہ تک بغیر تنخواہ کے تربیت حاصل کریں گے اور وہ 40 سے 90 روپے یومیہ اجرت کے حقدار ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجرت کا فیصلہ سدھو کی مہارت پر کیا جائے گا اور رقم اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی عدالت نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  سدھو نے 1988 میں بھارتی پنجاب میں سڑک پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کواپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی، نوجوت سنگھ سدھو اس وقت  بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے، بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

مزیدخبریں