حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کو ایک اور دھچکا دیدیا

26 May, 2022 | 02:12 PM

ویب ڈیسک: حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام کو ایک اور دھچکا دیدیا، گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف کمپنیوں کا درجہ دوم گھی 5 روپے فی کلو بڑھا دیا گیا جبکہ اول درجہ گھی بھی 5 روپے کلو اور خوردنی تیل10 روپے لٹر مہنگا ہو گیا۔

گھی کی قیمت497 روپے کلو سے بڑھا 502 روپے کردی گئی، پرچون مارکیٹ میں درجہ دوم گھی 505 روپے کلو کردیا گیا، 495 روپے والا گھی مہنگا کرکے 500 روپے کلو اور 485 روپے کلو والا گھی 490 روپے کا کردیا گیا ہے۔

کوکنگ آئل 508 روپے لٹر سے مہنگا کر کے 518 روپے لٹر کردیا جبکہ پرچون بازار میں درجہ دوم کوکنگ آئل 520 روپے کا لٹر ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق بھی کردیا گیا۔

مزیدخبریں