ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ سے متعلق سابق حکومت کی ترامیم ختم۔قومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم ) پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے گئے، رولز کو بلڈوز کرتے ہوئے اس بل کو منظور کیا گیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اس قانون میں بہت سی ترامیم کی ہیں جن میں ای وی ایم مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کی ترمیم بھی کی گئی۔