(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیرا اور دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں د رج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج، محمد علی جی جی، جمال صدیقی، محسن بٹ اور اشرف علی نامزد ہیں۔