ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کی تیاریاں

26 May, 2022 | 01:31 PM

(قیصر کھوکھر) ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کرنے کی تیاریاں، جن اضلاع کے ڈی سی تبادلے سے بچ گئے ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کی جائیں گی۔ 

ذرائع کے مطابق  پنجاب حکومت صوبے کے 28 اضلاع کے ڈی سیز پہلے ہی تبدیل کر چکی ہے، تبادلے سے بچنے والے 8 ڈی سیز کو تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی مزید ڈی سیز کی تبدیلی پر ورکنگ کر رہا ہے، ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ ابھی تک تبدیل نہیں ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق ڈی سی قصور فیاض موہل کا بھی تبادلہ نہیں ہو سکا جبکہ ڈی سی شیخوورہ رانا شکیل، ڈی سی پاکپتن احمد سہیل کیفی، ڈی دی لیہ شہباز نقوی، ڈی سی راولپنڈی طاہر فاروق، ڈی سی بہاولپور عرفان کاٹھیہ اور ڈی سی بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا بھی تبادلہ نہیں ہو سکا ہے ان افسران کی جگہ نئے افسران کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
 

مزیدخبریں