اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑا ریلیف دیدیا

26 May, 2022 | 01:19 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسجد نبویﷺ واقعے پرفواد چوہدری اور شہباز گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں  میں توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مسجد نبویﷺ واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے درخواستوں کو یکجا کرکے سنا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے اپنے دلائل میں کہا کہ کل کے بعد جو حالات ہیں راستوں کی بندش اور دھرنے کے باعث رہنما پیش نہیں ہوسکے۔

دورانِ سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کا سندھ میں درج کیس تو کچھ اور تھا، اس پر وکیل نے بتایا کہ حلیم عادل کی سندھ والے کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست 6 جون کو مقرر ہے لیکن آج ان کا بھی سعودی عرب واقعہ میں ملوث ہونے کا کیس ہے۔

بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری، قاسم سوری، شہباز گل اور حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت میں 10 جون تک توسیع کردی

مزیدخبریں