ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پولیس کے فائر کیے گئے ایک شیل کا شاندار کیچ پکڑنے والا نوجوان سوشل میڈیا پر چھاگیا۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
ایسے میں سوشل میڈیا پر لانگ مارچ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو نوجوان کارکن کے کیچ کی ہے۔یہ ویڈیو لاہور کی ہے جہاں پولیس کی جانب پی ٹی آئی کارکنان کو روکنے کے لیے شیلنگ کی گئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے تو اسی دوران ایک نوجوان کارکن اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شیل کا زبردست کیچ پکڑ لیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر نوجوان کے کیچ کے خوب چرچے ہورہے ہیں، ایک صارف نے کہا کہ ’اس شخص کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں بطور وکٹ کیپر روشن مستقبل ہے۔‘
ایک صارف نے کہا کہ ’یہ عمران خان کے ورکرز ہیں تو ایسا کیچ تو بنتا ہے۔‘زیادہ تر صارفین نے کہا کہ ’یہ رواں سال کا بہترین کیچ ہے۔‘