پنجاب بھر سے 17 سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا،تفصیلات جاری

26 May, 2022 | 11:11 AM

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران17 سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔

آئی جی پنجاب کے دفتر نے صوبے بھر میں گرفتاریوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پی ٹی آئی کے 1756 کارکنان کو گرفتار کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گرفتار 48 کارکنوں کی نظر بندی کےاحکامات جاری کیے گئے اور انہیں 7 روز کے لیے جیل میں نظر بند کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب سکھر میں پی ٹی آئی کےتمام گرفتار رہنما اورکارکنان کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ حیدرآباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 14 افراد کو گرفتار کیاگیا۔


 

مزیدخبریں