ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل راولپنڈی میں پولیس کے آنے پر موٹر سائیکل پر بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔
تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل گزشتہ روز لال حویلی پہنچے اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا لیکن پولیس کے آنے پر وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب لال حویلی کے باہر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تحریک جاری رہے گی۔