ٹک ٹاک سے پیسہ کمانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

26 May, 2022 | 10:35 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکرز کے لیے خوش خبری ہے کہ ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم’ٹک ٹاک‘ اپنے کریئٹرز کی آمدنی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔ٹک ٹاک نے ’لائیو سبسکرپشن‘ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین کو اپنے پسندیدہ کریئٹرز کی لائیو اسٹریم دیکھنے کے لیے سبسکرپشن حاصل کرنا ہوگی۔

ٹک ٹاک کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ لائیو کریئٹرز کے ساتھ رابطے میں بھی رہ سکیں گے، اس فیچر کا آغاز رواں ماہ ہی ہو جائے گا جب کہ آنے والے مہینوں میں یہ عالمی سطح پر دستیاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ لائیو سبسکرپشن کریئٹرز کو آمدنی بڑھانے کا موقع دے گا اور یہ ان کی ضروریات کی حد کے مطابق ہے۔

مزیدخبریں