ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افسروں کی ڈانٹ ڈپٹ،تنخواہ بند ہونے پر پولیس کانسٹیبل کی خودکشی

افسروں کی ڈانٹ ڈپٹ،تنخواہ بند ہونے پر پولیس کانسٹیبل کی خودکشی
کیپشن: Police constable suicide
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)بیدیاں روڈ پر واقعہ عباس پولیس لائنز میں مامور کانسٹیبل کی خودکشی،محسن جاوید نے افسران کے ناروا رویے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے جان لے لی۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل محسن جاوید کا تعلق بٹالین ون بہاولپور سے تھا،محسن جاوید نے اپنے ازاربن سے درخت سے لٹک کر خود کو پھندا دیا،ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والا کانسٹیبل کافی دن سے پریشان تھا،محسن جاوید کو ڈانٹ ڈپٹ کے بعد افسران نے اسکی تنخواہ بھی بند کی ہوئی تھی،تنخواہ بند ہونے پر محسن جاوید کافی دنوں سے دل برداشتہ تھا پولیس نے متوفی کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

واضح رہے کہ خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے شہر میں خوف و ہراس کی فضا طاری کردی ہے، ہر روز کوئی نہ کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے موت کو گلے لگا لیتا ہے،خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے، زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں, خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ  پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس کے علاوہ قانونی مسائل بھی ہیں اور اس امر کی نگرانی کرنے کے لیے بھی کوئی نظام موجود نہیں کہ جو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں وہ معیار کے مطابق ہیں یا نہیں،اس بات کو تسلیم کیا جا رہا ہے کہ ڈپریشن نامی مرض بہت سارے مسائل کے مجموعے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر خود کشی کی کوشش اعصابی تبدیلیوں کے باعث ہوتی ہے جو ان لوگوں میں نہیں پائی جاتی جو مختلف اقسام کے ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔

جدید تحقیق کے مطابق وہ بیماری جسے ہم ' ڈپریشن' کے نام سے جانتے ہیں، وہ دراصل کئی مختف بیماریوں کا مجموعہ ہے، جن کی مختلف دماغی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ رواں سال میں مختلف وجوہات کی بنا پر پندرہ افراد نے موت کو گلے سے لگا لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer