سابقہ اداکارہ نور بخاری کیساتھ ناخشگوار واقعہ پیش؛خوف زدہ ہوگئیں

26 May, 2021 | 10:45 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نےزندگی کے ایک واقعہ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈر گئیں تھی اور اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں، کس طرح ایک ڈرا دینے والی صورتحال کا سامنا کیا نور بخاری نے سب تفصیل کے ساتھ بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم،شوز اور ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی زندگی کے ایک ناقابل فراموش واقعہ کوبیان کرتے ہوئے کہا کہ کیسے وہ خوف میں مبتلا ہوگئیں تھی،انہوں نے اپنے انسٹاگرام سٹوری میں ایک تحریری پوسٹ لکھی، اس پوسٹ میں سابقہ اداکارہ نے بتایا کہ  انہوں نے کس طرح ایک ڈرا دینے والی صورتحال کا سامنا کیا۔

سابقہ اداکارہ کا کہناتھا کہ  گزشتہ روز میرے گھر آئیں اور کہنے لگیں کہ وہ مجھے انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں اور میری سٹوریز دیکھ کر انہوں نے گھر تلاش کیا،نور کا کہناتھا کہ یہ کافی خوفناک تھا کیونکہ میں اس طرح کسی سے ملاقات نہیں کرتی،نور بخاری نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کی زندگی اور جذبات کی عزت کرتی ہوں لیکن برائے مہربانی مجھے اس طرح سے مت ڈرایا کیجیے، یہ آپ کو ایک اسٹاکر بناتا ہے۔ 

مزیدخبریں