(سٹی42)نشتر کالونی میں خاتون کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،مقتولہ کے سابق جیٹھ نے ڈنڈے کے وار کر کے قتل کیا،گرین ٹاون میں دیرینہ رنجش نے ایک شخص کی جان لے لی، مصری شاہ میں معمولی تلخی پر مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا، فائرنگ سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں خاتون کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون عاصم افتخار کے مطابق انیس فاطمہ کو سابق شوہر کے بڑے بھائی حسن نے قتل کیا،مقتولہ تین سال قبل شوہر سے طلاق لے چکی تھی، جیٹھ نے سابقہ رنجش پر ڈنڈوں کے وار کر کے ابدی نیند سلایا۔
گرین ٹاون کے علاقے باگڑیاں میں دیرینہ رنجش پر 50 سالہ ندیم نامی شخص کو قتل کر دیا گیا، ملزم حنوک مسیح واقعہ کے بعد فرار ہو گیا، پولیس گرفتاری کے لئےچھاپے مار رہی ہے۔
دوسری جانب مصری شاہ میں گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے خاتون ایمنہ بی بی کے گھر دھاوا بول دیا، ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ جانیں بچانے کے لیے بھاگ اٹھے، فوٹیج کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔
واضح رہے کہ معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے معمولی زنجش پر گالم گلوچ ،تشدد یہاں تک کہ دوسرے کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا ۔ اگر ایک فریق جان سے جاتا ہے تو دوسرا فریق جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا کر اپنی زندگی برباد کر بیٹھتا ہے۔