ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورات کی شوقین خواتین کیلئے بڑی خبرآگئی

زیورات کی شوقین خواتین کیلئے بڑی خبرآگئی
کیپشن: Gold prices
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روز مجموعی طور پر سونا مزید 1950روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا،دوروز میں سونا 3700 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے بدھ کے روز سونا 1950 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ13ہزار 200روپے میں فروخت ہوا اور 22قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 3ہزار766 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 99ہزار 50روپے رہی اور صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1500 روپے فی تولہ تک پہنچ گی۔

مزید پڑھئے: سونے کے دام بڑھ گئے، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟؟

سونا فروخت کرنے والے صارفین سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خوش ہیں تو دوسری جانب سونے کی خریداری کے خواہشمند صارفین نے فی الحال سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتیں دیکھ کر خریداری کے ارادے ملتوی کر دیئے ہیں۔

گزشتہ روزشہر کے صرافہ بازاروں میں سونا 11 سو روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 10ہزار 600 روپے میں فروخت ہوا،اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 1ہزار383 روپے مقرر ہوگئے،21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 96ہزار775 روپے میں فروخت ہوا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1470 روپے رہی.

M .SAJID .KHAN

Content Writer