لاہور؛چوہنگ میں 7 افراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

26 May, 2021 | 08:07 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(اسرار خان)چوہنگ کے علاقہ میں 7 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،سی سی پی او کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔
 پولیس کے مطابق شیراکوٹ کی رہائشی آرزو نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ گلشن راوی کی ڈبل سڑکوں سے 4 ملزمان جہانگیر جٹ، شکیل بٹ، میاں آصف اور رفاقت شاہ نے اسے اغواء کر لیا اور چوہنگ کے علاقہ میں لے جا کر اپنے ساتھیوں بابا سجاول اور دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے حکم پر چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق تھانہ چوہنگ میں مقدمہ متاثرہ لڑکی آرزو کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمے میں جہانگیر جٹ، شکیل بٹ، میاں آصف، رفاقت شاہ کے علاوہ بابا سجاول اور 2 نامعلوم ملزموں کو بھی شامل کیا گیا،ملزم آرزو کو زیادتی کے بعد سڑک پر پھینک گئے تھے،راہ گیروں نے جناح ہسپتال پہنچایا،ڈاکٹروں نے متاثرہ لڑکی کی حالت تسلی بخش قرار دی جبکہ سی سی پی او نے ملزموں کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

دوسری جانب شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں محمد لطیف نامی دلہا گزشتہ رات گیلے وال کے علاقے سے اپنی دلہن بیاہ کر گھر آیا، رات گئے 4 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ اہل خانہ کے مطابق 4 میں سے 3 ڈاکوؤں نے پولیس وردی پہنی ہوئی تھی، مسلح ڈاکوؤں نے 2 گھنٹے تک اہل خانہ کو یرغمال بنا کر رکھا، دلہن سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق دلہا اور دلہن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، میڈیکل ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ فرانزک ٹیسٹ اور مزید تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکووں نے دلہا پر مبینہ تشدد بھی کیا اور 5 تولہ سونا اور سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں