مائرہ قتل کیس؛ملزم ظاہر نے واردات کیلئے کس سے گاڑی لی؟

26 May, 2021 | 07:28 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک) پاکستانی برطانوی نژاد لڑکی مائرہ قتل کیس میں مزید بڑی پیشرفت سامنے منظر عام پر آگئی،قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی اوراسلحہ برآمد ،ملزم قتل سےپہلےسعدبٹ پر مائرہ سےزبردستی کرنے کامقدمہ درج کروانا چاہتاتھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی اوراسلحہ پولیس نےبرآمد کر لیا،ظاہر جدون کی قتل میں معاونت کرنےوالے ذیشان اورشانی تاحال فرار ہے،ملزم نے مائرہ کوقتل کرنے کے لئےرینٹ پر گاڑی لی ،جس کو حادثہ پیش آ گیا،رینٹ کی گاڑی کوحادثے کی وجہ سےملزمان نے اپنی گاڑی استعمال کی،قتل سے پہلےظاہرفون بھی پنڈی چھوڑ کرآیاتاکہ لوکیشن ٹریس نہ کی جاسکے،ملزم قتل سےپہلےسعدبٹ پر مائرہ سےزبردستی کرنے کامقدمہ درج کروانا چاہتاتھا۔

مزید پڑھئے: مائرہ قتل کیس;ملزم ظاہر جدون کو گرفتار کرلیا گیا

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعد پرمقدمہ درج کروانے کے لئےظاہر مائرہ کو لے کر تھانے بھی گیا تھا،ظاہر،سعد پر مائرہ سے زبردستی کرنے کا مقدمہ درج کروا کر اسے بعد میں اس قتل میں پھنسانا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ  پولیس نے مائر ہ قتل کیس میں ملزم ظاہر جدون کو حراست میں لے لیا ہے، مائر ہ کو 3مئی کو ڈیفنس لاہور میں قتل کردیا گیا تھا،ملزم کے وکیل زرک خا ن کے مطابق ظاہرجدون 27مئی تک ضمانت پر تھا،وہ اپنے بھائی اور کز ن کے ہمراہ شامل تفتیش ہونے تھانے آیا تھا،سٹی نیوز نیٹ سے گفتگوکرتے ہوئے مائرہ کےوالدکا کہناتھا کہ ماہرہ کو اس کے دوست ورغلا کر پاکستان لائے اور پھر قتل کردیا، ماہرہ نے ظاہر جدون کو شادی سے انکار کردیا تھا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھاکہ سجل اور اقرہ مقتولہ کی بہترین دوست تھی جو قتل بارے ضرور جانتی ہیں، جدون نے پولیس کی تفتیش پر اطمنان کا اظہار کیا ہے،ظاہر جدون بارے مائرہ کو لندن میں بھی خدشات تھے،مائرہ پریشان اور مشکل میں تھی جس سے خود نکلنے کے لیے پرامید تھی،مقتولہ مائرہ کے والد کاکہناتھا کہ ظاہر جدون کی مشکوک حرکات کی وجہ سے مائرہ نے شادی سے انکار کیا تھا ۔

 ظاہر جدون اور سجل لندن میں مائرہ کے ساتھ پڑھتے تھے،ظاہر جدون فیس بک پر اپنی متنازع تصاویر اپ لوڈ ہونے کا الزام مائرہ پر لگاتا تھا،مائرہ ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ کو شادی سے انکار کر چکی تھی،پولیس افسران نے ملزمان گرفتار کی تسلی دی ہے جس پر یقین ہے ۔

مزیدخبریں