نئی نویلی دلہن سے 4 افراد کی اجتماعی زیادتی، دلہے پر تشدد

26 May, 2021 | 07:13 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: شجاع آباد میں شادی والے گھر میں ڈکیتی اور دلہن سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ، واردات میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے دلہن کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، دلہا پر تشدد کرتے رہے، 5 تولے سونا اور سوا لاکھ نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ میں محمد لطیف نامی دلہا گزشتہ رات گیلے وال کے علاقے سے اپنی دلہن بیاہ کر گھر آیا۔ رات گئے 4 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا۔ اہل خانہ کے مطابق 4 میں سے 3 ڈاکوؤں نے پولیس وردی پہنی ہوئی تھی، مسلح ڈاکوؤں نے 2 گھنٹے تک اہل خانہ کو یرغمال بنا کر رکھا، دلہن سے مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق دلہا اور دلہن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، میڈیکل ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ فرانزک ٹیسٹ اور مزید تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔اہل خانہ کے مطابق ڈاکووں نے دلہا پر مبینہ تشدد بھی کیا اور 5 تولہ سونا اور سوا لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

افسوسناک واقعے پر آر پی او سید خرم علی نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ،آر پی او نے متاثرہ خاندان سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزیدخبریں