شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو شادی کی پیشکش کرنیوالا کون؟

26 May, 2021 | 06:40 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بالی ووڈ انڈسڑی کے معروف اداکار کنگ خان کے نام سےمشہور شاہ رخ خان نےکا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں،شاہ رخ خان اپنی بیٹی کے مستقبل کے لئے کچھ پریشان لگ رہے ہیں, سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی سے شادی کرنے کے لئے ایک صارف نے درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے چاہنے والے تقریباً دنیابھر موجود ہیں،سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات اور تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں،شاہ رخ نےبھی دوسرے والدین کی طرح بچوں کے لئے فکر مند ہیں، بیٹی کے21 ویں سالگرہ کے موقع پر قریبی دوستوں اور بالی ووڈ کی کچھ شخصیات نے شرکت کی،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی سہانا خان کو جنم دن کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

مزید پڑھئے: شاہ رخ نے بیٹی کیساتھ ڈیٹنگ کے خواہشمندافراد کیلئے شرائط رکھ دیں

 اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کو بھی بیٹی کی سالگرہ کی مبارک باد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، سوشل میڈیا پر ایک  بھارتی صارف اپنے دل کی بات بتاتے ہوئے گوری خان سے درخواست کی کہ گوری میم میری شادی سہانا خان کے ساتھ کرادو، میری ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے زائد ہے۔

صارف کے اس کمنٹ پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے ردعمل کااظہار کرتے اس کو پسند کیا اور کچھ نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ ہوسکتا ہے کہ اس شخص نے جو کمنٹ میں کہا وہ سچ ہو۔

واضح رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہناتھا کہ والدین کے لئے اولاد سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا اور میں چاہتا ہوں کے جو بھی میری بیٹی کے ساتھ ڈیٹنگ  کا خواہشمند ہو اس کے پاس اچھی ملازمت ہو،وہ یہ بھی جان لے کہ میں اسے پسند نہیں کرتا اور ہرجگہ موجود ہوں،یہ انٹرویو انہوں نے آج سے 4 سال قبل دیا تھا،کنگ خان کی بیٹی آج اپنی 21 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

دیے گئے انٹریو میں مزید کہا تھا کہ بیٹی کو بننے والا بوائے فرینڈ یہ بات بھی سمجھ لے کے جیل بھی جان پڑسکتا ہے اور اپنے لئے ایک وکیل کو انتظام کرلے، جو سلوک میری بیٹی کے ساتھ کیاجائے گا میں اس کا حساب لوں گا، میری شہزادی ہے اس کی جیت نہیں ہے،سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر متعدد چہ مگوئیاں کیں اور بعدازاں خود ہی اداکار نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا۔

مزیدخبریں