عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا

26 May, 2021 | 01:40 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرامہ سیریل '' میرے پاس تم ہو'' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان نے ٹک ٹاک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ 

اب اداکارہ عائزہ خان کے مداح انہیں ٹی وی سکرین سمیت ٹک ٹاک پر بھی دیکھ سکیں گے، یہ خوشخبری عائزہ خان کی جانب سے گزشتہ شام اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ ایک مختصر سی ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ’گیتی‘ نام کا ایک لاکٹ پہنا ہوا ہے، عائزہ خان کا اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر کیپشن میں مداحوں و فالوورز کو کہنا تھا کہ ’گیتی پرنسس کو ٹک' ٹاک پر فالو کریں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ عائزہ خان اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں ’ گیتی‘ نامی ایک کردار ادا کر رہی ہیں جس پر انہوں نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام رکھا ہے۔

مزیدخبریں