ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانوں کی تزئین و آرائش ،فنڈزکہاں لگائے، حساب کتاب نہیں،تصاویر بھجواؤ :آئی جی کی ہدایت

IG punjab
کیپشن: IG punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہورسمیت تمام آرپی اوز کوخصوصی گرانٹ سے تھانوں ودفاتر کی تزئین وارائش کےلئے فراہم کردہ فنڈزسے کئے گئے کاموں کی تصاویر مانگ لیں۔
 تفصیلات کے مطابق تھانوں کی تزئین،دفاتر ودیگر سول کاموں کیلئے لاہور کو 6 کروڑ60 لاکھ کے فنڈزمل تھے، 40لاکھ روپے 10تھانوں ،20 لاکھ روپے دفاتر ٹھیک کرنے کیلئے فراہم کئے گئےتھے جبکہ دیگر اضلاع کو کم از کم 10 لاکھ روپے سول ورکس کے لئے فراہم کئے گئے تھے لیکن بروقت فنڈز کی فراہمی کے باوجود تاحال تزئین وآرائش کا کام مکمل نہ ہوسکا۔

آئی جی نےسی سی پی او اور آرپی اوز سے فنڈزسے کئے کاموں کی تصاویر مانگ لیں  اور ہدایت کی ہے کہ صرف حساب کتاب سے کام نہیں چلے گاجوبھی کام کیا ہے اسکی تصویریں بھجواؤ۔