حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک

26 May, 2021 | 11:53 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کیلئے متحرک  ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق  مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کا قانون ہے، سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا، برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف سزا یافتہ ہے، نواز شریف وہاں کوئی علاج نہیں کروا رہے, ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں سے ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا ۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے، ہم نے برطانیہ سے کہا آپ پہلے یہ دیکھیں آپ کا قانون نواز شریف کو وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں؟ حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے، اسے بعد میں دیکھیں گے

انہوں نے بتایاکہ برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے۔ اس موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف آصف زرداری سے کیسز کے التواء کا طریقہ سیکھ رہے ہیں، زرداری کی طرح مریم نواز بھی التواء کے راستے پر چل نکلی ہیں۔

مزیدخبریں